Wednesday, 23 May 2018

Home, Home


اہل تشیع (دو)نمازوں کو ایک کے بعد ایک ملا کر کیوں پڑھتے ہیں؟
سورہ بنی اسرائیل نمبر ۷۱، آیت نمبر ۸۷ میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ
”(اے رسول) سورج کے ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک نماز (ظہر و عصر اور مغرب و عشاء) پڑھا کرو اور نماز صبح (بھی) کیوں کہ صبح کی نماز پر (دن اور رات کے فرشتوں کی) گواہی ہوتی ہے۔“(قرآن الحکیم ۷۱-۸۷)

اہل تشیع (دو)نمازوں کو ایک کے بعد ایک ملا کر کیوں پڑھتے ہیں؟
شیعہ حضرات روزانہ کی پنجگانہ نمازیں واجب مانتے اور جانتے ہیں۔ اگرچہ وہ اکثر ظہر اور عصر کی نماز میں اکٹھا ملا کر ظہر کی نماز کے اول وقت سے نماز عصر کے آخری وقت تک پڑھتے ہیں۔ وہ مغرب اور عشاء کی نمازوں کو بھی اسی طرح ملا کر پڑھتا ایک بعد دیگرے پڑھنا جائز سمجھتے ہیں۔
یہ عمل قرآن کریم اور مستند احادیث کے عین مطابق ہے۔
حنفی فقہ کو چھوڑ کر، سنّی فقہ اس کی اجازت دیتا ہے کہ واجب نمازوں کو ملا کر پڑھا جاسکتا ہے۔ (انعام، بیان السلاطین)۔ اگر حالات موافق نہ ہوں جیسے۔ بارش، سفر،خوف اور دوسرے ہنگامی حالات میں۔ حنفی فقہ واجب نمازوں کو ملا کر پڑھنے کی قطعی اجازت نہیں دیتا۔ سوائے دوران حج المذدلفہ میں۔
مالکی شافعی اور حنبلی فقہ اس بات پر متفق ہے کہ سفر میں واجب نمازوں کو ملاکر پڑھا جاسکتا ہے۔ لیکن اور دوسرے وجوبات پر آپس میں اختلاف ہے۔
شیعہ کا جعفری فقہ اس بات کی قطعی اجازت دیتا ہے کہ واجب نمازوں کو کسی خاص وجہ کے بغیر ایک ساتھ پڑھا جاسکتا ہے۔

اوقات نماز بروئے قرآن مجید
قرآن کریم کے مشہور مفسّر امام فخر الدین رازی نے سورہ نمبر ۷۱، آیت ۸۷ کے بارے میں لکھا۔ اور ہم یہ مانتے ہیں کہ اندھیرا (غسق) اس وقت کو مراد یعنی جب اندھیرا پہلے پہل ظاہر ہوتا ہے پھرغسق سے مراد مغرب کی ابتداء سے اس بنیاد پر تین اوقات :۱۔ دوپہر کا وقت ، ۲۔ مغرب کی ابتداء کا وقت اور ۳۔ فجر کا وقت۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ دوپہر کا وقت ظہر اور عصر کا ہے۔ اور یہ وقت ان دونوں نمازوں میں تقسیم ہوجاتا ہے۔ اسی طرح ابتدائے مغرب کا وقت مغرب اور عشاء کے اوقات ہیں۔ اسی طرح یہ وقت بھی ان دونوں نماز میں مشترک ہوجاتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ ظہر اور عصر اور مغرب و عشاء کا ملانا ہر جگہ اور ہر

Friday, 11 May 2018

Home



Featured post

home,مکہ معظمہ کی خوشبو کا شاہد

  مکہ معظمہ کی خوشبو کا شاہد جمعہ 05 رمضان 1432هـ - 05 اگست 2011م  عظیم سرور                                                 ...