حجاب


!حجاب کے مختلف انداز
حجاب کے یوں تو سب ہی رنگ خوبصورت ہیں لیکن کالا عبایا اور کالا اسکارف ہمیشہ ہی سے پسندیدہ رہا ہے اور یہ ہر موسم اور ہر جگہ کے لئے مناسب ہے۔

لیکن جب بات ہوتی ہے تقاریب کی تو کالے کی جگہ رنگ برنگ عبایا اور سکارف ہی اچھے لگتے ہیں۔ آج کل ہر لڑکی مختفل نظر آنا چاہتی ہے اس لئے اسکارف بھی چاہتی ہے کہ زرا ہٹ کر پہنے تاکہ نمایاں دکھائی دے۔

اسی لئے کچھ نئے انداز کے عبایا اور اسکارف مارکیٹ میں موجود ہیں جو کہ نا صرف حجاب کے تقاضے پورے کرتے ہیں بلکہ ہر لڑکی کو ایک نیا اور انوکھا لُک بھی دیتے ہیں۔

اور تقریبا ہر رنگ میں مل جاتے ہیں اس طرح میچنگ کا مسئلہ بھی نہیں ہوتا اور ہر سوٹ کے ساتھ مختلف قسم کے اچھے 

اور جدید اسکارف اپنی بہار دکھاتے ہیں۔
جیسا کہ آپ آج کل دیکھ رہے ہیں کہ فیشن میں اب چوکور اسکارف شامل نہپیںن رہا ہے یا تو گول مقنع اِن ہے یا پھر اسٹرولر اِن ہے۔ ان دوںوں کے ہزاروں اسٹائل مارکیٹ میں دستیاب ہیں جنہیں آپ اپنی مرضی اور پسند کے رنگوں میں لے کر اپنی مرضی کے اسٹائل سے پہن سکتی ہیں۔
ضروری نہٰں کہ آپ کسی کا فیشن کاپی کریں آپ اپنا خود بھی کوئی اسٹائل اپنا سکتی ہیں۔سب سے منفرد اور الگ نظر آنے کے لئے انسان کو جدوجہد اور محنت تو کرنی پڑتی ہے۔ تو کسی کا اسٹائل اپنا کر فیشن میں اِن نہیں ہوا جاتا یہتو سب ہی فیشن کرنے والے جانتے ہیں۔ فیشن تو دراصل ہے ہی وہی جو آپ کریں اور دوسرے آپ کی کاپی کریں۔
تو آپ بنا رہی ہیں پھر نیاحجاب اسٹائل  میں؟ 

تو کیا اس سال کی فیشن سیٹر آپ ہی ہیں؟























Featured post

home,مکہ معظمہ کی خوشبو کا شاہد

  مکہ معظمہ کی خوشبو کا شاہد جمعہ 05 رمضان 1432هـ - 05 اگست 2011م  عظیم سرور                                                 ...