Saturday, 17 February 2018

Home

                                       سلائی سلائی کڑھائی ایک ایسا فن ہے جو کہ ہر گھر کی ضرورت ہے۔ ہر گھر چاہے غریب کا ہو یا امیر کا ہر گھر میں کپڑے پہنے جاتے ہیں اور کبھی نہ کبھی کپڑے کسی طرف سے ادھڑ ہی جاتے ہیں ان کو سینے کے لئے سوئی اوردھاگہ ضرورت ہوتی ہے . سلائی اردو زبان کا لفظ ہے اس کے   معنی ہیں کسی چیز کو دھاگے کی مدد سینا . سلائی دو طرح سے ہوتی ہے ایک ہاتھ سے ایک مشین کی  مدد سے سینا  

 ہاتھ سےسلائی

‪hand stching‬‏ کیلئے تصویری نتیجہ




ہاتھ سے سلائی کے طریقے:ہاتھ سے سلائی کے د و طریقے ہیں سادی سلائی اورکشیدہ کاری

سادی سلائی: سادی سلائی میں صرف سوئی اور دھاگے کی مدد سے کسی بھی کپڑے کو دونوں طرف سے سی لیا جاتا ہے۔چھوٹے چھوٹے سوراخ کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں۔اور کم کم فاصلہ رکھتے ہیں تاکہ مضبوطی کے ساتھ کپڑا سل جائے۔

ہاتھ سے سلائی کے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں :

۔دھاگہ: دھاگہ جتنا مضبوط ہوگا کپڑے میں اتنی ہی مظبوطی آئے گی۔کچے رنگوں کا دھاگہ کپڑے پہ اپنے نشان چھوڑ جاتا ہے اس لئے ہمیشہ پکے رنگوں کے دھاگے استعمال کریں تاکہ کپڑا محفوظ رہے۔

۔سوئی: اگر سوئی اچھہ کوالٹی کی ہے تو کپڑے پہ سوراخ نہیں بنیں گے ورنہ کپڑے پہ سینے کے دوران نشان بن جاتے ہیں جو کہ بعد میں اچھے نہیں لگتے۔ اس لئے سوئی باریک اور اچھی منتخب کیجئے۔

۔ کپڑا: کپڑے کی بھی کوالٹی اور پائیداری کا خیال رکھیں ورنہ ساری محنت ضایع ہو جائے گی

کشیدہ کاری: یہبھی سلائی کی طرح ہی ہوتی ہے مگر اس میں مختلف رنگوں کے دھاگے اور دھاگوں کے 

مختلف سائز اور رنگ استعمال کئے جاتے ہیں جو کہ سادہ کپڑے کو بھی دیدہ زیب اور جازب نظر بنا دیتے ہیں۔

 مشین کی سلائی

مشین کی سلائی

ہاتھ کی سلائی میں بہت وقت لگتا ہے جبکہ مشین کی سلائی سے بہت جلدی اور تیزی سے کپڑے سل جاتے ہیں۔اس میں وقت کی بچت ہوتی ہے اور کپڑے بھی بر وقت سلے سلائے مل جاتے ہیں۔

مشین کی سلائی کی بھی بہت ساری اقسام ہیں ۔

سادی سلائی:سادی سلائی سے کپڑے سیئے جاتے ہیں اس میں ہر طرح کے کپڑے سلائی ہوتے ہیں خواتین 

، مردوں اور بچوں کے کپڑےسیئے جاتے ہیں 

متعلقہ تصویر

پیکو:پیکو عموما دوپٹہ کے کنارے اور فراک کی فرل میں کی جاتی ہے۔




:اوور لاک اوور لاک ریشمی اور لان کے کپڑوں کے باہر کی جاتی ہے جہاں پہ کپڑا کے کنارے نکل رہے ہوتے ہیں وہاں اوور لاک ہوتی ہے


کشیدہ کاری:مشینی کشیدہ کاری اس وقت سب سے زیادہ استعمال ہو رہی ہے۔آپ کے تقریبا ہر ساٹ پہ کی جانے والی کشیدہ کاری مشین کا ہی کارنامہ ہے۔اس سے کپڑوں کی خوبصورتی بڑح جاتی ہے اور کپڑوں میں جان آجاتی ہے۔


متعلقہ تصویر

ہاتھ میں پکڑ کی چلانے والی مشین: یہ مشین بہت ہی اچھی ،اعلیٰ کوالٹی کی اورآسانی کی ساتھ چلتی ہے 
.اور اسےآپ اپنے بیگ میں رکھ کر کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔ قیمت بہت ہی کم اور سہولت بہت ہی زیادہ ہے۔











Featured post

home,مکہ معظمہ کی خوشبو کا شاہد

  مکہ معظمہ کی خوشبو کا شاہد جمعہ 05 رمضان 1432هـ - 05 اگست 2011م  عظیم سرور                                                 ...