Friday, 3 October 2014

home

بسم اللہ الرحمن  ا لرحیم -اللھم صل علی  محمد (ص ) ا

عیدالاضحی  یا  بقرہ  عید
عید الاضحی  مسلما نوں کے  لے خوشی اوربرکتوں والا دن ہے اس دن قربانی ہوتی ہے  اور بچے بڑ ے  مرد و عورتین  سب نتے  اور صاف  ستھرے کپڑے پہن  کر اپنی خوشی کا اظہار  کرتے ہیں . مرد صبح سویرے عید کی نماز پرھننے جاتے ہیں .پھر جانوروں کی قربانی کا مرحلہ آ تا ہے .بعض  لوگ خود ہی قربانی کرتے ہیں جبکہ زیادہ تر لوگ قصائی سے  قربانی کے جانور کتواتے ہیں..
 اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ اس عید کو اضحی  کیوں کھتے ہیں؟ 
تو ایے  اس کی تفصیل جانتے ہیں کہ الاضحی  کیوں 
کہنے ہیں  . .  
 عربی زبان میں قربانی کو ”اضیحہ“ کہتے ہیں - لہذا دسویں ذی الحجہ کوجس  قربانی کی جاتی ہے ، اس کو عیدالاضحی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ،
 فقہی اصطلاح میں قربانی اس جانور کو کہتے ہیں جس دن  عیدالاضحی یعنی بقر عید کے روزسے بارہویں  ذی الحجہ تک مستحب یا واجب ہونے کے اعتبار سے ذبح یانحر کرتے ہیں -
  قربانی اسلام میں ہر عمل کیلئے مستحب ہے جیسے بچوں کا عقیقہ، گھر کی خریداری اور سفر پر جانے کیلئے زیاده تاکید کی گئی ہے اور حج کے زمانے اور منی  والے  دن میں مستحب ہے کہ اگر انسان قرض لے کر بھی قربانی کرسکتا ہو تو قربانی کرے ۔ ائمہ معصومین (علیہم السلام) کے کلام میں ملتا ہے کہ اگر کسی کے پاس قربانی کرنے کیلئے پیسہ نہ ہو تو وہ قرض لے کر قربانی کرے اوراس سنت کو انجام دے ۔
ا مام علی (علیہ السلام) نے فرمایا : اگر لوگوں کو معلوم ہوتا کہ قربانی میں کتنے فوائد ہیں تو وہ قرض لے کر قربانی کرتے ۔ قربانی کا جو پہلا قطرہ زمین پر گرتا ہے اس پہلے قطرہ کی وجہ سے انسان کو بخش دیا جاتا ہے (وسائل الشیعہ، ج ۱۴ ، ص ۲۱۰ ) ۔
کتاب المراقبات میں عید قربان کے روز قربانی کی فضیلت کے بارے میں ذکر ہوا ہے : اس دن کے بہترین اعمال میں سے ایک قربانی ہے جس کو انجام دینے میں بندگی کے قوانین اور ادب کا کھال رکھنا چاہئے ․․․ یاد رہے کہ اس دن قربانی نہ کرنا اورخدا کی راہ میں تھوڑا سے مال سسے ایثار نہ کرنا خسارہ اورنقصان کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔

قربانی کس جانور کی ہوتی ہی؟
 گائے، بھیڑ و بکری اور اونٹ کی قربانی کی جاسکتی ہے ۔ اس بناء پر گائے اور بھیڑ، بکری کو ذبح کیا جاتا ہے اور اونٹ کو نحر کیا جاتا ہے- یوں  تو کچھ  لوگ گاے  کی کرتے ہیں تو کچھ   لوگ بکرے کی اور کچھ  دنبے کی بھی کرتے ہیں اور کچھ   اونٹ کی بھی اب کرتے ہیں..سب اپنی سہولت کی مطابق قربانی کا فریضہ انجام دیتے -.- 
عید قربان دراصل تو خدا کی خوشنودی  اور اپنی بہترین چیز و ما ل کو رہ خدا میں قربان کرنے کا نام ہے-خدا وندعا لم  نے  سورہ حج آیت نمبر میں ارشاد فرماتا ہے  کہ "خدا تک ان جانوروں کا گوشت جانے والا ہی نہ خون اس کی بارگاہ میں صرف تمہارا تقوی جاتا ہے " ایک اور حدیث  ہی جس میں رسول خدا   صل  اللہ علیہ و آ لہ وسلم قربانی کا فلسفہ بیا ن فرما رہےہیں
امام محمد باقر (ع)فرماتے ھیں:
”کہ رسو ل خدا (ص)نے فرمایا :خدا وند عالم نے اس قربانی کو واجب قرار دیا ھے تاکہ بےنوا اور مسکین لوگ گوشت سے استفادہ کریں اور سیرھوں پس انھیں کھلاو ”ٔ۔
  اب  یہ ہماری ذمہ داری  ہے  کہ ہم کس طرح  سے  قربانی کرتے ہیں اور کس طرح سے  گوشت کی تقسیم انجام دیتے ہیں
قربانی کے  جانور کی خریداری  بھی ایک مسلہ  ہی ہے . .
بکرا مندی میں اتنا رش ہی کہ تل دھرنے کی جگہ نہی ہے -   .لوگ قربانی کے  جانورکی  منہ مانگے داموں میں بیچ  اور خرید رہے ہیں. .لوگوں کا کہنا ہے  کہ خدا کی را ہ میں پیسہ  خرچ  کرنا ثوا ب یے.ملیر کے  محمد  تقی  کھتے ہیں کہ اس سال بکرا منڈی  میں رش بہت زیادہ ہی ہے اور جانور پچھلے سال کی بنسبت مجہے  بہت مہنگا لگا ہے .پچھلے سال میں نے  ایسی  ہی گاۓ  چالیس ہزار میں خریدی تھی اور اس سا ل مجہے اسی  ہزار میں ملی ہے-گلستان جوہر کے  کا شف محمود کھتے ہیں کہ اس سال جانور بہت مھنگے ہیں جانوروں کے مالکان پنجاب کا بہانہ کر کے  جانوروں کی قیمت بڑھا چڑھا کر بتا رہے ھیں .منڈی  میں موجود ایک خاتون نے کھا کہ ہم اس لے یہاں  آ ے  ہیں کہ ہم بتا سکیں کہ  ہم کسی سے کم نہیں ہیں.کچھ  بچے بھی موجود تھے انہوں نی کھا کہ ہم یہاں اکے  بہت خوش ہیں .اتنے سا رے جانور د یکھ   کر دل خوش ہوتا ہے . بچے  تمام جانوروں کو چھو کر دیکھ رہے تھے جو کہ  خطرناک ہے . کیونکہ جنورون سے جراثیم  بھی ٹرانسفر ہو سکتے ہیں.بھر حال منڈی  جانا مشکل اور دشوار ہونے کے  ساتھ ہی ایک دلچسپ اور یادگاری سفرہوتا ہے . انتظامیہ کو چا ہیے صفائی ستھرای کا خیال رکھے اور بچوں کی آ مد پر پابندی لگانے تاکہ   وہ بیماریوں سی محفوظ رہ سکیں.









.

Featured post

home,مکہ معظمہ کی خوشبو کا شاہد

  مکہ معظمہ کی خوشبو کا شاہد جمعہ 05 رمضان 1432هـ - 05 اگست 2011م  عظیم سرور                                                 ...