Tuesday, 30 September 2014

قربانی کی احکام و ہدف :,Home

قربانی کی احکام  و ہدف :

قربانی کے ہدف اور فلسفہ کے واقع ہونے کے لئے خداوند عالم نے ذبح اور قربانی کے احکام بیان کئے ہیں ، ان میں سے کچھ احکام مندرجہ ذیل ہیں :

۱۔ ذبح یا نحرکرتے وقت خداوند عالم کے اسماء حسنی میں سے کوئی ایک نام لیا جائے ”لِیَشْہَدُوا مَنافِعَ لَہُمْ وَ یَذْکُرُوا اسْمَ اللَّہِ فی اٴَیَّامٍ مَعْلُوماتٍ عَلی ما رَزَقَہُمْ مِنْ بَہیمَةِ الْاٴَنْعامِ فَکُلُوا مِنْہا وَ اٴَطْعِمُوا الْبائِسَ الْفَقیرَ“ ۔تاکہ اپنے منافع کا مشاہدہ کریں اور چند معین دنوں میں ان چوپایوں پر جو خدا نے بطور رزق عطا کئے ہیں خدا کا نام لیں اور پھر تم اس میں سے کھاؤ اور بھوکے محتاج افراد کو کھلاؤ ۔

۲۔ قربانی کرتے وقت ہر طرح کے شرک سے اجتناب کیا جائے ”وَ اٴَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ یَاٴْتُوکَ رِجالاً وَ عَلی کُلِّ ضامِرٍ یَاٴْتینَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمیقٍ ، لِیَشْہَدُوا مَنافِعَ لَہُمْ وَ یَذْکُرُوا اسْمَ اللَّہِ فی اٴَیَّامٍ مَعْلُوماتٍ عَلی ما رَزَقَہُمْ مِنْ بَہیمَةِ الْاٴَنْعامِ فَکُلُوا مِنْہا وَ اٴَطْعِمُوا الْبائِسَ الْفَقیرَ ، ثُمَّ لْیَقْضُوا تَفَثَہُمْ وَ لْیُوفُوا نُذُورَہُمْ وَ لْیَطَّوَّفُوا بِالْبَیْتِ الْعَتیقِ ، ذلِکَ وَ مَنْ یُعَظِّمْ حُرُماتِ اللَّہِ فَہُوَ خَیْرٌ لَہُ عِنْدَ رَبِّہِ وَ اٴُحِلَّتْ لَکُمُ الْاٴَنْعامُ إِلاَّ ما یُتْلی عَلَیْکُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْاٴَوْثانِ وَ اجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ ، حُنَفاء َ لِلَّہِ غَیْرَ مُشْرِکینَ بِہِ وَ مَنْ یُشْرِکْ بِاللَّہِ فَکَاٴَنَّما خَرَّ مِنَ السَّماء ِ فَتَخْطَفُہُ الطَّیْرُ اٴَوْ تَہْوی بِہِ الرِّیحُ فی مَکانٍ سَحیقٍ “ ۔

۳۔ قربانی کرتے وقت خداوندعالم کی تعظیم کیلئے اللہ اکبر کہنا ” لِتُکَبِّرُوا اللَّہَ عَلی ما ہَداکُم“۔
خدا کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی کبریائی کا اعلان کرو اور نیک عمل والوں کو بشارت دے دو۔

K Electric کی جانب سی عیدالاضحی پر لوڈ شیڈنگ !نہ کرنے کا اعلان ,Home



!کراچی  کے  لوگوں کی لیے خوشخبری

  
  کی جانب سی عیدالاضحی  پر لوڈ شیڈنگ  K Electric)

!نہ کرنے کا اعلان
 
 
 کے الیکٹرک(K. Electric) کے مطابق عوام کی  سہولت کو مدد نظر رکھتے ہوئے عیدالاضحی  پر 5 سے 8 اکتوبر تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی- جبکہ اگرکہیں تکنیکی خرابی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہواتو اسے بھی دور کرنے کرنے کے لئے کے الیکٹرک کی مختلف ٹیمیں 24 گھنٹے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے موجود ہوں گی۔اور اس بھا نے سی کراچی والوں کو ایک بار پھر عا رضی طور پر لوڈ شیڈنگ  سے  نجات مل جاے گی -

Home,بکرا منڈی جانے والے ہوشیار رہیں

!ہوشیار 
بکرا منڈی  جانے  والے  ہوشیار  رہیں 
-جانوروں  میں  موجود  بیماریاں  بہت  کترناک  بهی  ہوسکتی ہیں  اس  لتے  منڈی  جاتے  ہوتے  احتیاط سی کام لیں جو بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں ان میں سب سی بھیانک  بیماری کانگو وارس ہی اس میں:شدید بخار، اور جسم میں درد پھر ٹانگوں کا سْن ہوجانا اور دیکھتے ہی دیکھتے موت واقع ہو جانا- جو جانوروں  سے کسی بھی شخص کو ہوسکتی  ہے -ماہرین کے مطابق کانگو وائرس ٹکس نامی کیڑے کے کاٹنے سے جانوروں میں جنم لیتی  ہے اور متاثرہ جانور کا خون کسی زخم  پر لگنے یا اس کا گوشت کچا  پکا کھانے سے انسانوں میں منتقل ہوجاتی  ہے۔

Home

خوشخبری

وفاقی حکومت نے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا

حکومت نے عید الاضحی پر تعطیلات کا اعلان کردیا، وفاق کی جانب سے  06(چھ)، 07 (سات) اور08 ( آٹھ) اکتوبر کو عید کی تعطیل ہوگی۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تین تعطیلات کا اعلان کردیا،
06(چھ)، 07 (سات) اور08 ( آٹھ)  اکتوبر کو عیدالاضحی کی چھٹیاں ہوں گی، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، وزارت داخلہ کے مطابق عید تعطیلات پیر، منگل اور بدھ کو ہوں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں، اس مرتبہ سرکاری ملازمین عید الاضحی   پر 5 چھٹیاں منائیں گے

  

Saturday, 13 September 2014

Thursday, 11 September 2014

Home, Tallest people


ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ جناب ہم سب سے لمبے ہیں اور جو ہم سے زرا سا چھوٹا قد کا ہوتا ہے تو ہم اس کا مزاق اڑاتے ہیں ۔ دیکھئے قدرت نے کیسا انصاف کیا اور ہم سے کتنے لمبے قد کے لوگ دنیا میں بھیجے تاکہ ہم ان سے سبق لیں اور کسی کا مزاق نہ ڑرائیں۔ورنہ قدرت ہمارا بھی مزاق بنوا سکتی ہے۔
آئیے یکھیں کہ دنیا میں سب سے لمبے اور طویل قامت کے لوگ کون تھے؟


حالیہ اعداد و شمار کو ہم بعد میں دیکھیں گے۔ابھی تو دیکھئے کہ 1944 تک کے اعداو شمار اور خواتین اس فیلڈ میں کیسے پیچھے رہ سکتی تھیں دیکھئے کہ1944 کے طویل ترین لوگوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

١.رابرٹ ویڈلو
‪Robert Wadlow‬‏ کیلئے تصویری نتیجہ


٢.جان  ریگن 
‪John Rogan‬‏ کیلئے تصویری نتیجہ

٤.وکاس اپل  

متعلقہ تصویر


4. واونو  ملیریں
متعلقہ تصویر
























5.
ایڈورڈ  بوپری 

متعلقہ تصویر



٦.ڈون  کوویلر 


٧.زینگ  جنلن 



‪tallest people of the world Zhang Juncai‬‏ کیلئے تصویری نتیجہ



٨.سلطان  کوسن 
‪tallest people of the world  Sultan Kösen‬‏ کیلئے تصویری نتیجہ


٩.پیٹرک  کوٹر  اوبرین 

متعلقہ تصویر
١٠. جبریل  ایسٹوا  مونجن 

دنیا کے سب سے لمبے( طویل قامت) انسان,Home




ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ جناب ہم سب سے لمبے ہیں اور جو ہم سے زرا سا چھوٹا قد کا ہوتا ہے تو ہم اس کا مزاق اڑاتے ہیں ۔ دیکھئے قدرت نے کیسا انصاف کیا اور ہم سے کتنے لمبے قد کے لوگ دنیا میں بھیجے تاکہ ہم ان سے سبق لیں اور کسی کا مزاق نہ ڑرائیں۔ورنہ قدرت ہمارا بھی مزاق بنوا سکتی ہے۔

آئیے یکھیں کہ دنیا میں سب سے لمبے اور طویل قامت کے لوگ کون تھے؟

Friday, 5 September 2014

یونیک سبزیاں

یونیک سبزیاں:
آپ نے یوں تو بہت سی سبزیاں دیکھی، کھاءی اور شاید اگاءی بھی ہوں لیکن اب زرا کچھ انوکھی ٹاءپ کی سبزیاں دیکھں اور خدا کی قدرت کے مظاہر دیکھ کر حیران مت ہوں کیونکہ اللہ سب کچھ کر کے دکھا سکتا ہے۔
معلوم نہیں کہ یہ سب اصلی ہے یا کسی نے کمپیوٹر کے زریعے سے کیا ہے۔ بہرحال اگر کمپیوٹر سے  بھی کیا ہے تو کسی کے ذہن میں اس طرح کے آءیڈایاز کا آنا بتا رہا ہے کہ ایسا ممکن ہے۔اگر یہ سب قدرتی ہے تو پھر ہمیں خدا کی لا محدود قدرت اور اس کی طاقت و قدرت کا مظاہرہ نظر آرہا ہے اس طرح اس پہ یقین اور توکل بڑھ رہا ہے۔اور ہماری لاعلمی کا غلاف بھی اتر رہا ہے۔ ہم جو کہ بہت فخر سے کہتے ہیں کہ ہمیں سب پتہ ہے اب احساس ہوتا ہے کہ ہمیں تو کچھ  بھی نہیں پتا۔
 دیکھتے جاییے اور سبحان اللہ کہتے جایے
مولی کے رنگ قدرت کے مظاہر














گاجر ہر رنگ میں












شملہ مرچ





گوبھی



ٹماٹر

Most Unusual Fruits And Vegetables Around The World
Most Unusual Fruits And Vegetables Around The World

Most Unusual Fruits And Vegetables Around The World
Most Unusual Fruits And Vegetables Around The WorldMost Unusual Fruits And Vegetables Around The WorldMost Unusual Fruits And Vegetables Around The World

زعفران مٹر پلاءو

زعفران مٹر پلاءو

اجزا

 چاول 2کپ
مٹر 1کپ
پیاز 1عدد
زعفران 1 چٹکی
کالی مرچ ۱۵ عدد،
 لونگ ۵ عدد، 
تیز پات ایک بڑا
مرغی کی یخنی ۴ گلاس
زیرہ بھنا ہوا 2 چائے کے چمچ
تیل حسبِ ضرورت
نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب


ایک پین میں تیل ڈال کر پیاز لال کریں پحر اس میں زیرہ اور دار چینی کڑ کڑا لیں۔١.

اب کالی مرچ، لونگ ، ،تیز پات اور مٹر ڈال کر فراءی کر لیں اور چاول شامل کر کے یخنی بھی ڈال دیں۔٢.

یخنی ڈالنے کے بعد نمک ڈالیں اور پکنے دیں.، ٣.

تیار ہونے پر دم دے کر زعفران مکس کریں.٤.

نکال کر گرما گرم سرو کریں۔

مذیدار دہی پھلکیاں

مذیدار دہی پھلکیاں

 

 

 

اجزاء



دہی آدھا کلو
آلو ایک کپ (اُبلے، کیوبز میں کٹے ہوئے)
سفید چنے آدھا کپ (اُبلے ہوئے)
سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (چوپڈ)
چینی دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر ایک عدد (چوپڈ)
پیاز ایک عدد (چوپڈ)
ہری مرچ تین سے چار عدد (چوپڈ
نمک حسبِ ذائقہ
:پھلکیوں کے لیے
بیسن ایک کپ
کھانے کا سوڈا ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)
زیرہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (کٹا ہوا)
نمک حسب ذائقہ

ترکیب



پھلکیوں کے تمام اجزاء )بیسن، سوڈا، سرخ مرچ، زیرہ اور نمک( پانی میں مکس کرکے بیٹر تیار کر لیں۔
گرم آئل میں پھلکیاں فرائی کرکے پانی میں ڈالتے جائیں۔
دہی میں نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، چاٹ مصالحہ اور چینی اچھی طرح پھینٹ لیں۔
پھلکیوں کو ہلکے ہاتھ سے نچوڑ کر دہی میں ڈالیں۔
اب اس میں آلو، چنے، ہرا دھنیا، ٹماٹر، پیاز اور ہری مرچ شامل کر دیں۔
چاٹ مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔


حضرت امام علی رضا علیہ السلام

                              
شبیہ زہرا جعفری

         حضرت امام علی رضا علیہ السلام

ولادت باسعادت

علماءومورخین کابیان ہے کہ آپ بتاریخ ۱۱/ ذی قعدہ ۱۵۳ ھ یوم پنجشنبہ بمقام مدینہ منورہ پیداہوئے ہیں(اعلام الوری ص ۱۸۲ ، جلاءالیعون ص ۲۸۰ ،روضة الصفاجلد ۳ ص ۱۳ ، انوارالنعمانیہ ص ۱۲۷)
آپ کی ولادت کے متعلق علامہ مجلسی اورعلامہ محمدپارساتحریرفرماتے ہیں کہ جناب ام البنین کاکہناہے کہ جب تک امام علی رضا علیہ السلام میرے بطن میں رہے مجھے مطلقا محسوس نہیں ہوا،میں اکثرخواب میں تسبیح وتہلیل اورتمہیدکی آوازیں سناکرتی تھی جب امام رضا علیہ السلام پیداہوئے توآپ نے زمین پرتشریف لاتے ہی اپنے دونوں ہاتھ زمین پرٹیک دئے اوراپنا چہرہ مبارک آسمان کی طرف بلندکردیا آپ کے لب مبارک جنبش کرنے لگے ،ایسامعلوم ہوتاتھاکہ جیسے آپ خداسے کچھ باتیں کررہے ہیں ، اسی اثناءمیں امام موسی کاظم علیہ السلام تشریف لائے اورمجھ سے ارشادفرمایاکہ تمہیں خداوندعالم کی یہ عنایت وکرامت مبارک ہو،پھرمیں نے مولودمسعودکوآپ کی آغوش میں دیدیا آپ نے اس کے داہنے کان میں اذان اوربائیں کان میں اقامت کہی اس کے بعدآپ نے ارشادفرمایاکہ اسے لے لویہ زمین پرخداکی نشانی ہے اورمیرے بعدحجت اللہ کے فرائض کاذمہ دار ہے۔ ابن بابویہ فرماتے ہیں کہ آپ دیگرآئمہ علیہم السلام کی طرح مختون اورناف بریدہ متولدہوئے تھے(فصل الخطاب وجلاءالعیون ص ۲۷۹)۔
نام ،کنیت،القاب
آپ کے والدماجدحضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے لوح محفوظ کے مطابق اورتعین رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موافق آپ کو”اسم علی“ سے موسوم فرمایا،آپ آل محمد،میں کے تیسرے ”علی“ ہیں (اعلام الوری ص ۲۲۵ ،مطالب السﺅل ص ۲۸۲)۔
آپ کی کنیت ابوالحسن تھی اورآپ کے القاب صابر،زکی،ولی،رضی،وصی تھے واشہرھاالرضاء اورمشہورترین لقب رضا تھا(نورالابصارص ۱۲۸ وتذکرة خواص الامة ص ۱۹۸)۔ 
لقب رضا کی وجہ
 امہ طبرسی تحریرفرماتے ہیں کہ آپ کورضااس لیے کہتے ہیں کہ آسمان وزمین میں خداوعالم ،رسول اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اورآئمہ طاہرین،نیزتمام مخالفین وموافقین آپ سے راضی تھے (اعلام الوری ص ۱۸۲) علامہ مجلسی تحریرفرماتے ہیں کہ بزنطی نے حضرت امام محمدتقی علیہ السلام سے لوگوں کی افواہ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ آپ کے والدماجدکولقب رضاسے مامون رشیدنے ملقب کیاتھا آپ نے فرمایاہرگزنہیں یہ لقب خداورسول کی خوشنودی کاجلوہ بردارہے اورخاص بات یہ ہے کہ آپ سے موافق ومخالف دونوں راضی اورخوشنودتھے (جلاءالعیون ص ۲۷۹ ،روضة الصفاجلد ۳ ص ۱۲)۔
آپ کی تربیت
آپ کی نشوونمااورتربیت اپنے والدبزرگوارحضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے زیرسایہ ہوئی اوراسی مقدس ماحول میں بچپنااورجوانی کی متعددمنزلیں طے ہوئیں اور ۳۰ برس کی عمرپوری ہوئی اگرچہ آخری چندسال اس مدت کے وہ تھے جب امام موسی کاظم اعراق میں قیدظلم کی سختیاں برداشت کررہے تھے مگراس سے پہلے ۲۴ یا ۲۵/ برس آپ کوبرابراپنے پدربزرگوارکے ساتھ رہنے کاموقع ملا۔  
 اخلاق وعادات اورشمائل وخصائل
آپ کے اخلاق وعادات اورشمائل وخصائل کالکھنااس لیے دشوارہے کہ وہ بے شمارہیں ”مشتی نمونہ ازخرداری“یہ ہیں بحوالہ علامہ شبلنجی ابراہیم بن عباس تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت امام علی رضاعلیہ السلام نے کبھی کسی شخص کے ساتھ گفتگوکرنے میں سختی نہیں کی،اورکبھی کسی بات کوقطع نہیں فرمایا آپ کے مکارم عادات سے تھا کہ جب بات کرنے والااپنی بات ختم کرلیتاتھا تب اپنی طرف سے آغازکلام فرماتے تھے کسی کی حاجت روائی اورکام نکالنے میں حتی المقدوردریغ نہ فرماتے ،کبھی ہمنشین کے سامنے پاو ¿ں پھیلاکرنہ بیٹھتے اورنہ اہل محفل کے روبروتکیہ لگاکربیٹھتے تھے کبھی اپنے غلاموں کوگالی نہ دی اورچیزوں کاکیاذکر،میں نے کبھی آپ کے تھوکتے اورناک صاف کرتے نہیں دیکھا،آپ قہقہہ لگاکرہرگز نہیں ہنستے تھے خندہ زنی کے موقع پرآپ تبسم فرمایاکرتے تھے محاسن اخلاق اورتواضع وانکساری کی یہ حالت تھی کہ دسترخوان پرسائیس اوردربان تک کواپنے ساتھ بٹھالیتے ،راتوں کوبہت کم سوتے اوراکثرراتوں کوشام سے صبح تک شب بیداری کرتے تھے اکثراوقات روزے سے ہوتے تھے مگرہرمہینے کے تین روزےتوآپ سے کبھی قضانہیں ہوئے ارشادفرماتے تھے کہ ہرماہ میں کم ازکم تین روزے رکھ لیناایساہے جیسے کوئی ہمیشہ روزے سے رہے۔
آپ کثرت سے خیرات کیاکرتے تھے اوراکثررات کے تاریک پردہ میں اس استحباب کوادافرمایاکرتے تھے موسم گرمامیں آپ کافرش جس پرآپ بیٹھ کرفتوی دیتے یامسائل بیان کیاکرتے بوریاہوتاتھااورسرمامیں کمبل آپ کایہی طرزاس وقت بھی رہا جب آپ ولی عہدحکومت تھے آپ کالباس گھرمیں موٹااورخشن ہوتاتھا اوررفع طعن کے لیے باہرآپ اچھالباس پہنتے تھے ایک مرتبہ کسی نے آپ سے کہاکہ حضوراتنا عمدہ لباس کیوں استعمال فرماتے ہیں آپ نے اندرکاپیراہن دکھلاکرفرمایااچھالباس دنیاوالوں کے لیے اورکمبل کاپیراہن خداکے لیے ہے۔
 علمی کمال
مورخین کابیان ہے کہ آل محمدکے اس سلسلہ میں ہرفردحضرت احدیت کی طرف سے بلندترین علم کے درجے پرقراردیا گیاتھاجسے دوست اوردشمن کومانناپڑتاتھا یہ اوربات ہے کہ کسی کوعلمی فیوض پھیلانے کازمانے نے کم موقع دیا اورکسی کوزیادہ، چنانچہ ان حضرات میں سے امام جعفرصادق علیہ السلام کے بعداگرکسی کوسب سے زیادہ موقع حاصل ہواہے تو وہ حضرت امام رضاعلیہ السلام ہیں ،جب آپ امامت کے منصب پرنہیں پہنچے تھے اس وقت حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام اپنے تمام فرزندوں اورخاندان کے لوگوں کو نصیحت فرماتے تھے کہ تمہارے بھائی علی رضا عالم آل محمدہیں، اپنے دین مسائل کوان سے دریافت کرلیاکرو، اورجوکچھ اسے کہیں یادرکھو،اورپھرحضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی وفات کے بعد جب آپ مدینہ میں تھے اورروضہ رسول پرتشریف فرمارہے تھے توعلمائے اسلام مشکل مسائل میں آب کی طرف رجوع کرتے تھے۔
محمدبن عیسی یقطینی کابیان ہے کہ میں نے ان تحریری مسائل کو جوحضرت امام رضاعلیہ السلام سے پوچھے گئے تھے اورآپ نے ان کاجواب تحریرفرمایاتھا،اکھٹا کیاتواٹھارہ ہزارکی تعدادمیں تھے
 اقوال 
۱۔ بچوں کے لیے ماں کے دودھ سے بہترکوئی دودھ نہیں۔
۲۔ سرکہ بہترین سالن ہے جس کے گھرمیں سرکہ ہوگاوہ محتاج نہ ہوگا۔
۳۔ ہرانارمیں ایک دانہ جنت کاہوتاہے
۴۔ منقی صفراکودرست کرتاہے بلغم کودورکرتاہے پٹھوں کومضبوط کرتاہے نفس کوپاکیزہ بناتااوررنج وغم کودورکرتاہے
۵۔شہدمیں شفاہے ،اگرکوئی شہدہدیہ کرے توواپس نہ کرو۔
 ۶۔ گلاب جنت کے پھولوں کا سردار ہے۔
۷۔ بنفشہ کاتیل سرمیں لگاناچاہئے اس کی تاثیرگرمیوں میں سرداورسردیوں میںگرم ہوتی ہے۔
۸۔ جوزیتون کاتیل سرمیں لگائے یاکھائے اس کے پاس چالیس دن تک شیطان نہ آئے گا۔
۹۔ صلہ رحم اورپڑوسیوں کے ساتھ اچھاسلوک کرنے سے مال میں زیادتی ہوتی ہے۔
۱۰۔ اپنے بچوں کاساتویں دن ختنہ کردیاکرواس سے صحت ٹھیک ہوتی ہے اورجسم پرکوشت چڑھتاہے۔
۱۱۔ جمعہ کے دن روزہ رکھنا دس روزوں کے برابرہے۔
۱۲۔ جوکسی عورت کامہرنہ دے یامزدورکی اجرت روکے یاکسی کوفروخت کردے وہ بخشانہ جائے گا۔
۱۳۔ شہدکھانے اوردودھ پینے سے حافظہ بڑھتاہے۔
۱۴۔ گوشت کھانے شفاہوتی ہے اورمرض دورہوتاہے۔
۱۵۔ کھانے کی ابتدانمک سے کرنی چاہئے کیونکہ اس سے ستربیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے جن میں جذام بھی ہے۔
۱۶۔ جودنیامیں زیادہ کھائے گاقیامت میں بھوکارہے گا۔
۱۷۔ مسورسترانبیاءکی پسندیدہ خوراک ہے اس سے دل نرم ہوتاہے اورآنسوبنتے ہیں۔ ۱۸۔ جوچالیس دن گوشت نہ کھائے گابداخلاق ہوجائےگا۔
۱۹۔ کھاناٹھنڈاکرکے کھاناچاہئے۔
 ۲۰۔ کھانے پیالے کے کنارے سے کھانا چاہئے۔
۲۱۔ عمرطول کے لیے اچھاکھانا،اچھی جوتی پہننااورقرض سے بچنا،کثرت جماع سے پرہیزکرنا مفیدہے۔
۲۲۔ اچھے اخلاق والاپیغمبراسلام کے ساتھ قیامت میں ہوگا۔
 ۲۳۔ جنت میں متقی اورحسن خلق والوں کی اورجہنم میں پیٹواور زناکاروں کی کثرت ہوگی۔
۲۴۔ امام حسین کے قاتل بخشے نہ جائیں گے ان کابدلہ خدالے گا۔
۲۵۔ حسن اورحسین علیہم السلام جوانان جنت کے سردارہیں اوران کے پدربزرگواران سے بہترہیں۔
۲۶۔ اہل بیتؑ کی مثال سفینہ نوح جیسی ہے ،نجات وہی پائے گا جواس پرسوارہوگا۔
۲۷۔ حضرت فاطمہؑ عرش کا پایاپکڑکرقیامت کے دن واقعہ کربلاکافیصلہ چاہیں گی اس دن ان کے ہاتھ میں امام حسین علیہ السلام کاخون بھراپیراہن ہوگا۔
۲۸۔ خداسے روزی صدقہ دیے کرمانگو۔

Featured post

home,مکہ معظمہ کی خوشبو کا شاہد

  مکہ معظمہ کی خوشبو کا شاہد جمعہ 05 رمضان 1432هـ - 05 اگست 2011م  عظیم سرور                                                 ...