کچھ لوگ الٹے ہاتھ سے کام کرنے کے عادی کیوں ہوتے ہیں؟
لوگ لیفٹ ہینڈڈ کیوں ہوتے ہیں؟ جدید سائنسی تحقیق
ویانا (نیوز ڈیسک ) ایک نئی تحقیق کے مطابق موسم سرما میں پیدا ہونے والے بچے (میل) نسبتاً زیادہ لیفٹ ہینڈڈ (بائیں ہاتھ پر زیادہ انحصار کرنے والے) ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ویانا کے ماہرین نفسیات نے 13ہزار مرد و خواتین کو اس تحقیق کا حصہ بناتے ہوئے یہ نتائج حاصل کئے کہ مجموعی طور پر 7.5فیصد خواتین اور 8.8 فیصد مرد حضرات لیفٹ ہینڈڈ تھے۔

ماہرین کو معلوم ہوا کہ مردوں میں 8.2 فیصد حصہ لیفٹ ہینڈڈ والوں کا ہے، جو موسم سرما میں پیدا ہوئے۔ سائنٹیفیک جرنل کورٹیکس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے اس خیال کو بھی تقویت ملتی ہے کہ مردوں کے لیفٹ ہینڈڈ ہونے کی وجہ ہارمونز ہیں۔ بچہ دانی کے اندر میل ہارمون میں ٹیسٹوسیٹرون کی سطح بڑھنے سے لیفٹ ہینڈڈ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس ضمن میں تحقیق کے مصنف الرچ ٹران کا کہنا ہے کہ ہمارے خیال میں بچوں کے لیفٹ ہینڈڈ ہونے میں اضافی روشنی کا عمل دخل ہے اور اس روشنی کا اثر مردوں پر ہوتا ہے خواتین پر نہیں، کیوں کہ پیدائش سے قبل مردوں میں ٹیسٹوسیٹرون کی سطح خواتین کی نسبت بہت زیادہ ہوتی ہے