Friday, 5 September 2014

مذیدار دہی پھلکیاں

مذیدار دہی پھلکیاں

 

 

 

اجزاء



دہی آدھا کلو
آلو ایک کپ (اُبلے، کیوبز میں کٹے ہوئے)
سفید چنے آدھا کپ (اُبلے ہوئے)
سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (چوپڈ)
چینی دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر ایک عدد (چوپڈ)
پیاز ایک عدد (چوپڈ)
ہری مرچ تین سے چار عدد (چوپڈ
نمک حسبِ ذائقہ
:پھلکیوں کے لیے
بیسن ایک کپ
کھانے کا سوڈا ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)
زیرہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (کٹا ہوا)
نمک حسب ذائقہ

ترکیب



پھلکیوں کے تمام اجزاء )بیسن، سوڈا، سرخ مرچ، زیرہ اور نمک( پانی میں مکس کرکے بیٹر تیار کر لیں۔
گرم آئل میں پھلکیاں فرائی کرکے پانی میں ڈالتے جائیں۔
دہی میں نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، چاٹ مصالحہ اور چینی اچھی طرح پھینٹ لیں۔
پھلکیوں کو ہلکے ہاتھ سے نچوڑ کر دہی میں ڈالیں۔
اب اس میں آلو، چنے، ہرا دھنیا، ٹماٹر، پیاز اور ہری مرچ شامل کر دیں۔
چاٹ مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔


Featured post

home,مکہ معظمہ کی خوشبو کا شاہد

  مکہ معظمہ کی خوشبو کا شاہد جمعہ 05 رمضان 1432هـ - 05 اگست 2011م  عظیم سرور                                                 ...