جانے والے کربلا کے کربلا لے چل مجھے
روضہ شبیر پر دوں گا دعا لے چل مجھے
ہے جہاں گنج شہیداں ہے جہاں نہر فرات
جس جگہ سید میرا پیاسا رہا لے چل مجھے
جس جگہ جاگی تھی قسمت حر کی وہ دیکھوں گا میں
عاصیوں پر کیسے ہوتی ہے عطا لے چل مجھے
اس قدر نادار ہوں زاد سفر کچھ بھی نہیں
دوش پر اپنے بٹھا کر اے ہوا لے چل مجھے
جس جگہ عباس کے بازو قلم ہوکے گرے
اس جگہ میں بھی کروں ماتم ذرا لے چل مجھے
دل الجھ کر آگیا برچھی میں اکبر کا جہاں
دل وہاں میں بھی کروں اپنا فدا لے چل مجھے
جل گئے شام غریباں میں جہاں خیمے تمام
جس جگہ ننھا سا اک جھولا جلا لے چل مجھے
ہاۓ وہ مقتل جہاں بالی سکینہ رات میں
ڈھونڈتی پھرتی تھی سینہ باپ کا لے چل مجھے
سرور و ریحان ہر مجلس میں کرتے ہیں دعا
حق وہیں نوحوں کا اب ہوگا ادا لے چل مجھے
جانے والے کربلا کے کربلا لے چل مجھے
روضہ شبیر پر دوں گا دعا لے چل مجھے
جانے والے کربلا کے کربلا لے چل مجھے
جانے والے کربلا کے کربلا لے چل مجھے
روضہ شبیر پر دوں گا دعا لے چل مجھے
ہے جہاں گنج شہیداں ہے جہاں نہر فرات
جس جگہ سید میرا پیاسا رہا لے چل مجھے
جس جگہ جاگی تھی قسمت حر کی وہ دیکھوں گا میں
عاصیوں پر کیسے ہوتی ہے عطا لے چل مجھے
اس قدر نادار ہوں زاد سفر کچھ بھی نہیں
دوش پر اپنے بٹھا کر اے ہوا لے چل مجھے
جس جگہ عباس کے بازو قلم ہوکے گرے
اس جگہ میں بھی کروں ماتم ذرا لے چل مجھے
دل الجھ کر آگیا برچھی میں اکبر کا جہاں
دل وہاں میں بھی کروں اپنا فدا لے چل مجھے
جل گئے شام غریباں میں جہاں خیمے تمام
جس جگہ ننھا سا اک جھولا جلا لے چل مجھے
ہاۓ وہ مقتل جہاں بالی سکینہ رات میں
ڈھونڈتی پھرتی تھی سینہ باپ کا لے چل مجھے
سرور و ریحان ہر مجلس میں کرتے ہیں دعا
حق وہیں نوحوں کا اب ہوگا ادا لے چل مجھے
جانے والے کربلا کے کربلا لے چل مجھے
روضہ شبیر پر دوں گا دعا لے چل مجھے
جانے والے کربلا کے کربلا لے چل مجھے
جانے والے کربلا کے کربلا لے چل مجھے