يا فاطمہ ام ابيھا بنت پیعمبرۖ خیرالنساء
یا زہــــــرا یا زہــــــرا
تو ہے صدیقہ تو طاہرہ اور تو ہی شفیع روز جزا
اے میری بی بی وقت مدد ہے ہر ماتمی کے دل کی صدا ہے
یا زہــــــرا یا زہــــــرا
تو ہے صدیقہ تو طاہرہ اور تو ہی شفیع روز جزا
اے میری بی بی وقت مدد ہے ہر ماتمی کے دل کی صدا ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
دست دعا کو جب بھی اٹھایا
مانگا ہے تیری چادر کا سایہ
وقت مصیبت میں ہر حسینی
بس نام تیرا ہونٹوں پہ لایا
اے میری بی بی تنگ دست ہوں میں
یہ کہہ کے دامن پھیلا دیا ہے
مانگا ہے تیری چادر کا سایہ
وقت مصیبت میں ہر حسینی
بس نام تیرا ہونٹوں پہ لایا
اے میری بی بی تنگ دست ہوں میں
یہ کہہ کے دامن پھیلا دیا ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
وہ بی بی جس کی ہے گود خالی
چوکھٹ پہ تیری ہے وہ سوالی
مجھ کو بھی دے دے اصغر کا صدقہ
میں نے تیرے در سے لو لگالی
اے میری بی بی جن گودیوں میں
اولاد ہے وہ تیری عطا ہے
چوکھٹ پہ تیری ہے وہ سوالی
مجھ کو بھی دے دے اصغر کا صدقہ
میں نے تیرے در سے لو لگالی
اے میری بی بی جن گودیوں میں
اولاد ہے وہ تیری عطا ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
جو مائيں بہنیں بے آسرا ہوں
فرش عزا پر محو بکاہ ہوں
تو ان کے پردوں کی لاج رکھیو
جو تیری زینب کی ذاکرہ ہوں
اے میری بی بی زندہ رہے وہ
بھائ جو بہنوں کا آسرا ہے
فرش عزا پر محو بکاہ ہوں
تو ان کے پردوں کی لاج رکھیو
جو تیری زینب کی ذاکرہ ہوں
اے میری بی بی زندہ رہے وہ
بھائ جو بہنوں کا آسرا ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
جو طفل رو کر پڑھتے ہیں نوحہ
ہر آٹھویں کو بنتے ہیں سقہ
ہر روشنی کی ہیں یہ ضمانت
یہ ہیں چراغ بزم عزاء
اے میری بی بی بجھنے نہ پائيں
عون و محمد کا واسطہ ہے
ہر آٹھویں کو بنتے ہیں سقہ
ہر روشنی کی ہیں یہ ضمانت
یہ ہیں چراغ بزم عزاء
اے میری بی بی بجھنے نہ پائيں
عون و محمد کا واسطہ ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
جو اپنے بیٹوں کا بھول کر غم
کرتی ہوں تیرے اکبر کا ماتم
ان ماؤں کو تو دے صبر بی بی
وہ پھر نہ دیکھیں اولاد کا غم
اے میری بی بی اس ماں کو کوئ
غم نہ ہو جس کو یہ غم ملا ہے
کرتی ہوں تیرے اکبر کا ماتم
ان ماؤں کو تو دے صبر بی بی
وہ پھر نہ دیکھیں اولاد کا غم
اے میری بی بی اس ماں کو کوئ
غم نہ ہو جس کو یہ غم ملا ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
ہے یاد اب تک پر درد منظر
پیاسے کی گردن ظالم کا خنجر
ہم تیرے پیاسے بیٹے کا صدقہ
یوں مانگتے ہیں فرش عزا پر
اے میری بی بی آباد رکھنا
وہ گھر کہ جس میں فرش عزا ہے
پیاسے کی گردن ظالم کا خنجر
ہم تیرے پیاسے بیٹے کا صدقہ
یوں مانگتے ہیں فرش عزا پر
اے میری بی بی آباد رکھنا
وہ گھر کہ جس میں فرش عزا ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
شبیر کی وہ مظلوم دختر
زندان سے جو نہ جا سکی گھر
صدقے میں اس کے ہم پر کرم کر
بے جرم قیدی کہتے ہیں روکر
اے میری بی بی اب یہ اسیری
ہو ختم عابد کا واسطہ ہے
زندان سے جو نہ جا سکی گھر
صدقے میں اس کے ہم پر کرم کر
بے جرم قیدی کہتے ہیں روکر
اے میری بی بی اب یہ اسیری
ہو ختم عابد کا واسطہ ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
عرفان و مظہر یہ چاہتے ہیں
مل جاۓ ہم کو بس یہ سعادت
جو آخری ہے حجت خدا کی
ہو جاۓ ہم کو اس کی زیارت
اے میری بی بی یہ بات وہ ہے
جو ہر حسینی کی التجا ہے
مل جاۓ ہم کو بس یہ سعادت
جو آخری ہے حجت خدا کی
ہو جاۓ ہم کو اس کی زیارت
اے میری بی بی یہ بات وہ ہے
جو ہر حسینی کی التجا ہے
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
آپ کے دربار میں
بی بی زہرا یہ دعا ہے
التماس :
ایک سورہ فاتحہ اور دس بار درود میرے والد سید مقصود
حسین جعفری کے لے
ایک سورہ فاتحہ اور دس بار درود میرے والد سید مقصود
حسین جعفری کے لے